منیلا، 23 اگست : فلپائن کے قومی پولیس کے سربراہ نے آج کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف چلائی گئی مہم میں ایک ہزار 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور کیس کی تحقیقات
سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارے گئے تمام لوگ اسمگلنگ سے منسلک نہیں
تھے۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل رونالڈو ڈیلا روسا نے کہا کہ سات ہفتے قبل چلائی گئی مہم میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے کے معاملے کی جانچ چل رہی ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ اس میں کچھ ہلاکتیں باہمی رنجش اور چوری ڈکیتی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
مسٹر روسا نے قتل کیس میں سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کو یہ اطلاع دی